حادثے میں سمندر میں سیرسپاٹے کے لیے کشتی پرسوار چار غیر ملکی مہمان ڈوبنے سے بال بال بچ گئے، واقعے کے دوران تین افراد نے تیر کر اپنی جان بچائی اور بحفاظت کنارے تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے جب کہ کشتی پر سوار ایک شخص کھلے سمندر کی خطرناک لہروں میں پھنس گیا جسے ریسکیو کرلیا گیا۔
#Karachi #accident #boat #boataccident #rescue #viral #latest #expressnews
انمول عرف پنکی نے عدالت میں پیشی کے دوران پولیس پر چیخنا شروع کر دیا۔
کراچی: منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کو عدالت میں پیش کردیا گیا، جہاں ملزمہ نے اپنے بیان میں عدالت کو اہم باتیں بتائیں۔
ڈیوٹی مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں پولیس نے ملزمہ انمول عرف پنکی کو پیش کردیا۔ دوران سماعت ملزمہ انمول عرف پنکی نے اپنے بیان میں عدالت کو بتایا کہ مجھے مارا گیا ہے، مجھ پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں۔ میرے ساتھ ظلم ہوا ہے۔
جج نے ملزمہ سے نام پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ آرام سے بیٹھ جائیں، پانی پئیں، یہ سٹی کورٹ ہے، یہاں آپ کو کوئی ہراساں نہیں کرے گا۔
ملزمہ نے عدالت کے استفسار پر بتایا کہ میرا نام انمول ہے، مجھے 20دن سے اٹھایا ہوا ہے۔ مجھ پر بوری بھر بھر کر منشیات ڈالی گئی۔ 6 آدمی مجھے گاڑی میں ڈال کر لے کر آئے۔ 15دن بعد مجھے پولیس کے حوالے کیا گیا ۔ مجھ پر زور زبردستی سے لوگوں کے نام کہلوائے جارہے ہیں۔
عدالت میں بیان دیتے ہوئے انمول عرف پنکی نے بتایا کہ مجھ سے کہا جارہا ہے کہ جو ہم نام بتارہے ہیں، ان سب کا نام لو۔
عدالت نے کہا کہ آپ کا اقبالی بیان نہیں ہو رہا ہے ابھی۔ عدالت نے تفتیشی افسر سے سوال کیا کہ پرانا آرڈر کہاں ہے۔ملزمہ سے پوچھا کہ آپ کی طبیعت ٹھیک ہے؟
ملزمہ نے اپنا بیان جاری رکھتے ہوئے مزید بتایا کہ میرے خلاف 20 سے 25 پرچے ڈالے جارہے ہیں ۔ کہا جارہا ہے کہ سب کچھ قبول کریں ورنہ آپ کی فیملی کو اٹھا کر لیں جائیں گے۔ اسی طرح بنی گالہ کے ایک بندے کا نام لیا جارہا ہے، کہا جارہا ہے کہ اس کا نام لو۔ پہلے دن مجھے وین میں لائے تھے، انہوں نے کہا تھا ایسے آپ نے چلنا ہے۔ میری گرفتاری جہاں سے ڈالی گئی، وہ گھر میرا نہیں ہے۔
عدالت نے حکم دیا کہ نظر ثانی اور جوڈیشل مجسٹریٹ کے پرانے دونوں آرڈر پیش کیے جائیں۔
دوران سماعت بغدادی تھانہ پولیس کے تفتیشی افسر کی جانب سے قتل کیس میں تفتیش کے لیے مزید ریمانڈ طلب کیا گیا۔
مزید خبر پڑھنے کیلیے لنک ان بائیو
#AnmolPinky #Pinky #Court #Case #Karachi #Pakistan #Latest #Viral #Reels
Can "Drug Queen" Pinky Face the Death Penalty? Legal Analysis by Adv Supreme Court Naseer Kambo ⚖️🚨
#Pinky #AnmolPinky #Viral #Karachi #Case #Court #ExpressNews
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف) کو سرکاری اداروں کی نجکاری تیز کرنے کی یقین دہانی کروا دی ہے اور 2027 سے بجلی کمپنیوں کی فروخت شروع ہوگی اور خصوصی اقتصادی زونز کی ٹیکس مراعات 2035 تک ختم کرنے کا منصوبہ بھی شیئر کر دیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا متبادل پلان بھی آئی ایم ایف مشن کے سامنے پیش کیا گیا، حکام کے مطابق اگر بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری ممکن نہ ہوئی تو بعض کمپنیوں کو ضم کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔
مزید بتایا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ آئیسکو، گیپکو اور فیسکو کے 51 سے 100 فیصد شیئرز 2027 کے آغاز میں فروخت کیے جائیں گے جبکہ انتظامی کنٹرول بھی نجی شعبے کو منتقل کیا جائے گا۔
حکومت نے آئی ایم ایف کو بتایا ہے کہ 27 سرکاری اداروں کی نج کاری پر پیش رفت جاری ہے جبکہ پی آئی اے اور فرسٹ ویمن بینک کی نج کاری کے معاہدے مکمل ہوچکے ہیں، دوسری جانب روز ویلٹ ہوٹل کے لیے نئے مالی مشیر کی تقرری میں تاخیر کا انکشاف بھی سامنے آیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ حکومت نے آئی ایم ایف کو یقین دہانی کرائی ہے کہ معیشت میں ریاستی کردار محدود کیا جائے گا اور آسان کاروبار فریم ورک، ٹیرف اصلاحات اور غیر ضروری پابندیاں ختم کرنے کے اقدامات کیے جائیں گے اور حکومت نے معاشی استحکام کے لیے ٹیکس نیٹ بڑھانے، مالیاتی نظم و ضبط برقرار رکھنے، بجلی اور گیس نرخ لاگت کے مطابق رکھنے کی پالیسی جاری رکھنے کا عزم بھی ظاہر کیا ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کےلیے بائیو میں دیے گئے ویب سائٹ لنک پر کلک کیجئے۔
#IMF #Privatization #Goverment #ExpressNews
جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی نے بین الصوبائی منشیات فروش انمول عرف پنکی کیخلاف بغدادی تھانے میں درج قتل کے مقدمے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیوٹی جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی جانب سے آج کی سماعت کے تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ ملزمہ انمول نے پولیس کی جانب سے تشدد کی کوئی شکایت نہیں کی۔
تحریری حکم نامے میں لکھا گیا ہے کہ تفتیشی افسر نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جبکہ تفتیشی افسر کا کہنا تھا ملزمہ منشیات کا ایک بڑا نیٹ ورک پاکستان میں آپریٹ کررہی تھی۔
تحریری حکمنامہ میں لکھا گیا کہ تفتیشی افسر کے مطابق ملزمہ کے منظم نیٹ ورک چلارہی ہے جبکہ جاں بحق شخص کے پاس سے ملزمہ کی فراہم کردہ منشیات برآمد ہوئی۔
عدالت نے لکھا کہ پولیس کے مطابق مزید ملزمان کی گرفتاری کے لئے ملزمہ کی تفتیشی ضروری ہے، وکیل صفائی میر ہدایت اللہ ایڈووکیٹ نے ملزمہ کے جسمانی ریمانڈ کی مخالفت کی اور کہا کہ ملزمہ کا منشیات کی ڈبیوں کے ساتھ لینا دینا نہیں ہے۔
تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ وکیل صفائی نے کہا کہ ملزمہ کے قبضے سے کوئی بھی اس طرح ہی ڈبی برآمد نہیں ہوئی تھی جبکہ ملزمہ پچھلے 22 دنوں سے پولیس کی تحویل میں ہے اور اُس سے من گھڑت بیانات دلوائے جارہے ہیں جبکہ ڈبیوں سے درج نام اور برانڈ جعل سازی پر مبنی ہے۔
تحریری حکم نامے میں لکھا گیا کہ مذکورہ مقدمہ قتل کا ہے اور ابتدائی شواہد کی بنیاد پر مزید تفتیش ضروری ہے، ابتدائی شواہد بظاہر ملزمہ کے خلاف موجود ہیں۔
عدالت نے ملزمہ کو دو دن کے جسمانی ریمانڈ پر بغدادی پولیس کی تحویل میں دیتے ہوئے 18 مئی کو متعلقہ کورٹ میں پیش کرنے کی ہدایت کی۔
مکمل خبر پڑھنے کےلیے بائیو میں دیئے گئے ویب سائٹ لنک پر کلک کیجئے۔
#AnmolPinky #DrugDealer #ExpressNews
قربانی کے جانوروں کی دلچسپ اور حیران کن ویڈیوز سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ کئی جانور گاڑیوں سے اترتے ہی بھاگ نکلے، جس کے بعد شہریوں کو انہیں پکڑنے میں خوب دوڑیں لگانی پڑیں۔ یہ مناظر سوشل میڈیا صارفین کی خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں۔
#Cow #EidUlAdha #Funny #Viral #Reels #Trending #BakraEid #ExpressNews
پاکستانی اداکارہ عائشہ عمر نے سوشل میڈیا پر ان سے منسوب ایک جھوٹے بیان کی سختی سے تردید کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ وہ کبھی بھی بے وفائی یا شادی سے باہر تعلقات کی حمایت نہیں کرسکتیں۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک من گھڑت بیان گردش کر رہا تھا جس میں دعویٰ کیا گیا کہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ’’جن مردوں کو گھر میں سکون نہ ملے وہ گھر سے باہر تعلقات اختیار کریں۔‘‘
عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اس بیان کو مکمل طور پر جھوٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ان کی شخصیت، اقدار اور نظریات کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ دھوکا دہی اور غیر ازدواجی تعلقات کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔
اداکارہ نے عوام سے اپیل کی کہ جھوٹی خبروں کو پھیلانے سے پہلے حقائق کی تصدیق ضرور کریں۔
مکمل خبر پڑھنے کےلیے بائیو میں دیئے گئے ویب سائٹ لنک پر کلک کیجئے۔
#AyeshaOmer #Viralpost #Extramaritalaffiars #ExpressNews
کراچی میں قربانی کے جانور نے بیٹری کی دکان میں گھس کر سب کی دوڑیں لگوادیں
#Cow #Incident #EidUlAdha #Eid #BakraEid #Pakistan #Viral #Reels #ExpressNews
معروف وی لاگر کی سابق اہلیہ ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر بطور انفلوئنسر مختصر عرصے میں نیا سنگ میل عبور کرلیا۔
ایمان فاطمہ نے سماجی رابطے کی سائٹ انسٹاگرام پر یہ خبر سنائی اور بتایا کہ انہوں نے 1 ملین فالوورز کا سنگ میل عبور کیا ہے۔
رجب بٹ سے علیحدگی کے بعد ایمان فاطمہ نے سوشل میڈیا پر توجہ دی اور انہوں نے حال ہی میں ایک کمرشل بھی شوٹ کیا تھا۔
ایمان فاطمہ کے دس لاکھ فالوورز ہونے پر انہیں صارفین کی جانب سے ملے جلے ردعمل کا سامنا ہے جبکہ وہ خود اس کامیابی پر بہت زیادہ خوش نظر آرہی ہیں۔
بیشتر صارفین نے ایمان فاطمہ کو اس کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے ان کی تیزی سے بڑھتی مقبولیت کو سراہا۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے مختصر عرصے میں اپنی منفرد ویڈیوز اور مسلسل سرگرمی کے باعث بڑی تعداد میں لوگوں کی توجہ حاصل کی۔
دوسری جانب کچھ سوشل میڈیا صارفین نے تنقیدی تبصرے بھی کیے اور دعویٰ کیا کہ ایمان فاطمہ کے فالوورز میں اضافے کی ایک بڑی وجہ یوٹیوبر رجب بٹ کے ساتھ ان کا نام جڑنا ہے۔
مکمل خبر پڑھنے کےلیے بائیو میں دیئے گئے ویب سائٹ لنک پر کلک کیجیے۔
#RajabButt #EmaanFatima #socialmedia #influencer #ExpressNews
کراچی میں کھیلے گئے زمبابوے اور پاکستان ویمنز ٹیم کے میچ کے دوران ایک بلی نے میدان میں گھس کر ناصرف میچ رکوادیا بلکہ ساری توجہ بھی اپنی جانب مبذول کروا لی۔
#LiveMatch #Incident #PCB #Pakistan #Cricket #Funny #Cats #Viral #Sports